شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور(پی این آئی) عدالت نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے ۔سیشن کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر نے شاہ نے کیس کی سماعت کی۔شہباز گل کے نمائندے کے پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر کیس کی سماعت میں عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close