آرمی چیف طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں تھے،ان کا زور مذاکرات پر تھا،مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا بشیر فاروقی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )کالعدم تحریک سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن و سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں تھے بلکہ اُن کا زور مذاکرات پر تھا۔مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ آرمی چیف قمر باجوہ ایک ہزار فیصد چاہتے ہیں کہ اس ملک میں امن ہو جائے۔ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کا زور مذاکرات پرتھا، اُن کی برکتوں سے سارا کام ہو گیا، جو معاہدہ ہوا ہے اُس میں ہزار فیصد کردار آرمی چیف کا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close