اسلام آباد (پی این آئی) سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیر عظم عمران خان کو کرکٹ کے کھیل تک محدود ہونے اور پی سی بی کے معاملات دیکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ سنا ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے،
میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات میں کیسے جیتی سب کو پتہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ انتخابات میں اپنی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،
پی ٹی آئی حکومت ایسے کام کرتی ہے کہ نہ پھر اُگل سکتی ہے نہ نگل سکتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں