پاکستان میں زوردار دھماکہ، دو افراد جاں بحق اور کئی زخمی، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

پنجگور(پی این آئی) ضلع پنجگور میں چتكان بازار میں دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق جب كہ 3زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چتكان بازار کے قریب بم دھماكا ہوا جس كے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب كہ 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماكا خیز مواد موٹر سائیكل پر نصب تھا اور دھماکا ریموٹ كنٹرول کے ذریعے کیا گیا تھا۔

جب کہ دھماكے كی وجہ سے 3 گاڑیاں 2 موٹر سائیكل تباہ ہوگئیں اور قریبی دكانوں كے شٹر بھی اكھڑ گئے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجگور بازار میں ہونے والے ریموٹ كنٹرول بم دھماكے كی مذمت اور 2 افراد كی شہادت پر دلی دكھ اور افسوس كا اظہار کیا اور دھماكے كے شہدا كے لیئے دعائے مغفرت اور لوحقین سے تعزیت و ہمدردی كا اظہاركرتے ہوئے ہدایت كی ہے كہ دھماكے كے زخمیوں كو علاج و معالجہ كی بہترین سہولتیں فراہم كی جائیں۔وزیراعلیٰ نے كہا ہے كہ بے گناہ افراد كو دہشت گردی كا نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، دہشت گردانہ كاروائیوں كا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا كر كے ملک دشمن عناصر كے ایجنڈے كو پورا كرنا ہے۔

انہوں نے كہاكہ دہشت گردی كے خاتمے كی جنگ میں بلوچستان كے عوام اپنی سیكیورٹی فورسز كے ساتھ كھڑے ہیں، صوبے میں دیرپا امن كا قیام اور عوام كی جان و مال كا تحفظ حكومت بلوچستان كی اولین ترجیح رہے گی۔عبد القدوس بزنجو نے كہا كہ صوبائی حكومت دہشت گردی كے خاتمے كے لیئے جامع پالیسی بنائے گی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز كو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close