فواد چوہدری کو میٹنگ سے نکالیں، وزیراعظم سے علماکرام کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وفاقی وزیر کو کیوں نکالا گیا؟

اسلام آباد ( پی این آئی ) علما کے اعتراض پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کو میٹنگ سے باہر نکال دیا گیا، وزیراعظم عمران خان سے علماء کرام کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے علماء کرام کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، علما کے اعتراض پر وفاقی وزیر اور ایک معاون خصوصی کو میٹنگ سے اٹھا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کالعدم جماعت کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کےلیے وزیراعظم نے علماء اور مشائخ سے ملاقات کی تاہم علما کرام نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ایک وفاقی وزیر اور ایک معاون خصوصی کی موجودگی پر اعتراض کیا۔ علماء کرام کے اعتراض پر میٹنگ سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ایک حکومتی شخصیت کواٹھا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کی طرف سے تجویزکیے گئے دو علماء کرام کے نام بھی کمیٹی میں شامل نہیں کیے گئے، کالعدم جماعت نے مفتی منیب الرحمن اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے بھائی ارشد سعید کاظمی کوکمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے دونوں علما کے نام مسترد کردیئے۔دوسری جانب حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close