اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے روز گار کے مواقع کی نوید سنادی ، وزیراعظم کہتے ہیں کہ پاک سعودی تعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے ، نیا پاکستان اور سعودی وژن 2030ء کا مقصد ترقی کا حصول اور تجارتی روابط کا فروغ ہے ، سعودی وژن 2030ء کےسلسلے میں پاکستان افرادی قوت فراہم کرے گا۔
سعودی عرب کے وژن 2030 کیلئے پاکستانی افرادی قوت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے جریدے الریاض کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دیرپا ترقی کیلئے ترجیحات جیوپولیٹیک سے جیو اکنامکس کی جانب گامزن ہیں ، نیا پاکستان اور سعودی وژن 2030ء سماجی اور اقتصادی اصولوں پر مبنی ہیں ، نیا پاکستان اور سعودی وژن 2030ء کا مقصد ترقی کاحصول اور تجارتی روابط کا فروغ ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ ثابت قدم رہے، ہم ان تعلقات کو سود مند تذویراتی شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، فورم سے تجارت، کاروباری سرمایہ کاری میں نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع ملا ، مجھے امید ہے کہ فورم نجی اور کارپوریٹ سیکٹر کو قریب لانے میں مواقع فراہم کرے گا ، سعودی وژن 2030ء کےسلسلے میں پاکستان افرادی قوت فراہم کرے گا ، سعودی عرب کے وژن 2030 کیلئے پاکستانی افرادی قوت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں