پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے وہ سب جھوٹے نکلے، اہم ترین رہنما پی ٹی آئی چھوڑ پر پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(پی این آئی)نوشہرہ میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتجے اور لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے میں والد کے ہمراہ 120 دن موجود تھے۔ پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے ہیں وہ سب جھوٹے نکلے۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کی کارکردگی نے مایوس کیا۔ احد خٹک کا کہنا تھا کہ نوشہرہ میں انتقامی سیاست عروج پر ہیں۔ احد خٹک نے کہا کہ پرویز خٹک کے ساتھ کوئی لینا دینا ہے،صلح خاندان کی سطح پر ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close