ہمیں اللہ نے سرخرو کیا ، پوری قوم کو مبارک ہو ! مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیر خارجہ کا پیغام

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہمیں اللہ نے سرخرو کیا ، پوری قوم کو مبارک ہو ! مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیر خارجہ کا پیغام۔۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ معاملہ مذاکرات سے حل کرنا ہے ، ہمیں اللہ نے سرخرو کیا ، پوری قوم کو مبارک ہو ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انتشار میں پاکستان کا کوئی فائدہ نہیں۔

اجلاس میں دانشمندی سے اس حساس معاملے کے مذاکرات کا فیصلہ ہوا تھا ، تمام سائل اور حالات کو سامنے رکھتے ہوئے امن کا راستہ تلاش کیا گیا ، جن افراد نے مسئلے کے حل میں کردار ادا کیا ان کا شکر گزار ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close