ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف نعرے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے کہنے پر لگوائے،لیگی کارکن نے حساس ادارے سے معذرت کرتے ہوئے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

فیصل آباد (پی این آئی)نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فیصل آباد نے راز کھول دیا تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ملک علی رضا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فیصل آباد نے راز کھول دیا کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف نعرے لگوائے تھے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیصل کے سٹی نائب صدر عبدالماجد نے کہا ہے کہ

کیپٹن (ر) صفدر کے کہنے پر غیر مناسب نعرے لگائے جبکہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیصل کے سٹی نائب صدر عبدالماجد نے پارٹی عہدے سے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔انکا کہنا تھا کہ میں نے کیپٹن (ر)صفدر کے کہنے پر احساس ادارے کے سربراہ کیخلاف نامناسب نعرے لگائے جس پرمیں شرمندگی اور معذرت کرتا ہوں، پارٹی عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔عبدالماجد نے کہا کہ انہوں نے جو بھی کہا وہ کیپٹن (ر) صفدر کے اصرار پر کہا لیکن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا

ان کے بیان کو ذاتی قرار دینا افسوسناک ہے۔انہوںنے کہاکہ 12 سال کی پارٹی خدمات کا یہ صلہ ملا کہ شہباز شریف نے انہیں کارکن ماننے سے ہی انکار کردیا۔انکا کہنا تھا کہ پارٹی کے اس رویہ پر میں مسلم لیگ ن کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں اور نوٹیفکیشن پھاڑرہا ہوں جس کی اب میرے نزدیک کوئی حیثیت نہیں رہی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں