کراچی (آئی این پی)کراچی میں شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت مکمل خالی کرنے کے لیے اتوار (آج)تک کی مہلت مل گئی ،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر اب تک نسلہ ٹاور کے 80فیصد فلیٹ خالی کروائے جا چکے ہیں لیکن کچھ فلیٹس میں رہائشی اور کچھ میں رہائشیوں کا سامان موجود ہے،
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کیلئے مہلت مل گئی
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت مکمل طور پر خالی کرنے کے لیے اتوار (آج) تک کی مہلت مل گئی ،دوسری جانب کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کا ٹھیکہ دینے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی ،کمیٹی بولی دہندگان کی جانچ پڑتال کرے گی اور عمارت گرانے کا طریقہ کار کے بارے میں بھی بتائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں