لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کا برا حال ہے، حالات بگڑتے جا رہے ہیں، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے جا رہا ہے، حکمرانوں کا یوم حساب قریب آچکا، بہت جلد عوام کا ہاتھ ہوگا اور ان کا گریبان ہوگا،ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 50لاکھ نوکریاں ایک کروڑ گھر دینے کا جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،
قوم اس وقت دو وقت کی روٹی سے بیزار ہے، یہ اللہ کی مخلوق سے ظلم کر رہے ہیں،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جو صورتحال بن رہی ہے تمام سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو ایک ایجنڈا بنانا چاہیے، ان نالائقوں کے ہاتھ میں ملک رہا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں