تعلیمی اداروں میں نئی پابندی عائد کر دی گئی

برمنگھم( پی این آئی)تعلیمی اداروں میں نئی پابندی عائد کر دی گئی۔۔۔ برطانیہ میں سکولز نے مبینہ طور پر والدین پر اپنے بچوں کو سکول چھوڑتے وقت ڈریسنگ گاون پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔سکول کی طرف سے بچوں کے والدین کو خط لکھے گئے جس میں بتایا گیا کہ وہ پاجاما پہن کر بچوں کو سکول چھوڑنے نہ آئے ۔اس پر کچھ والدین نے کہا کہ صبح سویرے اٹھ کے ڈریس اپ ہونا مشکل ہوتا ہے ۔

کچھ والدین نے کہا یہ درست بات ہے بچوں کو پاجامہ میں سکول چھوڑنا بچوں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتا ہے ۔سکول کے ایڈ ایسٹرا اکیڈمی ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی براون نے کہا کہ متعدد والدین اور اساتذہ نے سکول میں نائٹ ویئر پہننے والے کچھ والدین کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور میں پورے دل سے ہیڈ ٹیچر کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close