لاہور کی عدالت شہباز گل کو تلاش کر رہی ہے

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ لاہور کی عدالت شہباز گل کو تلاش کر رہی ہے، وہ نظر نہیں آ رہے، ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے جھوٹے کیس کو ایک سال سے زیادہ ہو گیا، ابھی تک اس کیس کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی،

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف تفتیش مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہی، 3سال پہلے جو الزام نیب نے لگائے تھے، ان پر نیب کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا، حمزہ اور شہباز پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہ ہو سکی، نیب کوئی رشوت، یا کک بیک ثابت نہیں کر سکا،انہوں نے کہا کہ عدالت نے پوچھا کہ کیا پیش رفت کی؟ چالان عدالت میں جمع کیوں نہیں ہو سکا؟ مگر نیب کے پاس عدالت کے سوال کا جواب نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close