حکومت سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا

ڈی جی خان(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آج احتجاجی جلسہ منعقد کررہی ہے، جعلی حکومت نے غریب اور مڈل کلاس کے لئے جینا ناممکن کردیا ہے،آنے والے دنوں مہنگائی زیادہ ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے،پی ڈی ایم کا موقف ہے موجودہ حکومت ناکام ہوگئی،اپوزیشن اپنی زمہ داری احسن طریقے سے ادا کررہی ہے،

وزرا کی حد سے گزرنے والی باتوں کا نوٹس لینا چاہیے،ملک افراتفری کا شکار ہوچکا،ہم ٹی ایل پی کے مطالبات کو تسلیم نہیں کررہے،پی ڈی ایم کی تمام قیادت اس جلسہ میں شرکت کرے گی،اپوزیشن موجودہ صورتحال سے لاتعلق نہیں،لوگوں پر تیزاب ملا پانی پھینکا گیا، حکومت فوری طور پر مستعفی ہو،ملک میں افراتفری پر بات کرنے پر پابندی ہے لیکن وزرا اس پر مسلسل بات کررہے ہیں۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اتوار کو احتجاجی جلسہ منعقد کررہی ہے، پی ڈی ایم کا موقف ہے موجودہ حکومت ناکام ہوگئی،تین سال میں مخالفین کے خلاف جبر کے سوا کچھ نہیں کیا،جعلی حکومت نے غریب اور مڈل کلاس کے لئے جینا ناممکن کردیا ہے،بدترین صورتحال سے ملک کو نکالنے کے لئے شفاف انتخابات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد تک لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں،جس صورتحال سے حکمران دو چار ہیں اسی صورتحال کی پیداوار ہے،پولیس کے شہدا کے لئے مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں،پولیس اور رینجرز کے ذریعے لوگوں کو کروائیں گے ؟۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کا منترہ بڑا یاد ہے، سانحہ یتیم خانہ چوک کے ہلاک شدگان ٹی ایل پی کے 22 لوگوں کا مقدمہ بھی قائم نہیں ہوا،موجودہ حکومتی تشدد پر بھی جے آئی ٹی بنیں گے،کوٹ لکھپت جیل کے سیل آپ کے منتظر ہے،موجودہ تشدد سے گیارہ پولیس اہلکار شہید ہوئے،پولیس اہلکار موجودہ حکومت کی غلط حکمت عملی کے تحت مارے گئے،حکومت نے جو معاہدہ کیا اس پر حکومت عمل کرے،وزرا کے متضاد بیان سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کا شیطان تکبرانہ انداز میں اپوزیشن پر تنقید کرتا رہا،اپوزیشن اپنی زمہ داری احسن طریقے سے ادا کررہی ہے،وزرا کی حد سے گزرنے والی باتوں کا نوٹس لینا چاہیے،ملک افراتفری کا شکار ہوچکا،قانون نافذ کرنے والے ادارے حکومت کے کہنے پر غلط قدم نہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن موجودہ صورتحال سے لاتعلق نہیں،لوگوں پر تیزاب ملا پانی پھینکا گیا، حکومت فوری طور پر مستعفی ہو،آنے والے دنوں مہنگائی زیادہ ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے،ملک میں افراتفری پر بات کرنے پر پابندی ہے لیکن وزرا اس پر مسلسل بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹی ایل پی کے مطالبات کو تسلیم نہیں کررہے،پی ڈی ایم کی تمام قیادت کل جلسہ میں شرکت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close