کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات ہی مسئلے کا بہترین حل ہے

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات ہی مسئلے کا بہترین حل ہے۔ ہفتے کو لاہور میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جو کیس نیب نے بنایا وہی ایف آئی اے نے بنا دیا ہے، میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے گیے ہیں،

حکمران آج تک سیاسی انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے، انشاء اللہ، اللہ انصاف کرے گا۔کالعدم تنظیم کے احتجاج کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات ہی بہترین حل ہے، اتنی جانیں ضائع ہوئی ہیں اللہ تعالی پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں قائم رکھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close