حکومت خطرے میں۔۔کون کون وزیراعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے جارہا ہے؟ دعوے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حیدر زمان قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے تو اتحادی ان کو چھوڑنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلدی سب کو نظر آجائے گا۔جب پنجاب میں تبدیلی آئے گی تو مرکز میں بھی بہت جلدی تبدیلی آئے گی۔جب پی ٹی آئی والے ووٹ لینے جائیں گے تو پھر انہیں پتہ چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ حکومت آئی تھی تو ڈالر 160 روپے کا تھا جو اب 175 روپے کا کر دیا ہے۔اس کے باوجود پچھلی حکومتوں پر نزلہ ڈالتے ہیں۔آئی ایم ایف سے مل کر چینی کی قیمت پر جی ایس ٹی لگا دیا۔یہ آئل مافیا کا حصہ ہیں، بجلی کی قیمت ڈبل کردی جبکہ گیس بھی مہنگی ہے۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ پنجاب میں تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیشکش کی۔پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے قریب آ گئیں۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی پیشکش کی جسے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے قبول کر لیا اور دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی قیادت کا رابطہ کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کے ساتھ گفتگو ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق رانا ثناء اللہ کی پیشکش قبول ہے،اب ان سے انفرادی طور پر رابطہ کرکے کہوں گا کہ اپنی قیادت کا ہماری قیادت رابطہ کروائیں۔انہوں نے رانا ثناء کی پیشکش کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چاہیں تو مطلوبہ نمبر سے کہیں زیادہ حاصل کر سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close