خان صاحب ہَتھ ہولا رکھو، دورہ سعودی عرب کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو کیا مشورہ دیا؟ صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے حال ہی میں سعودی عرب کے دورہ پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی حبیب اکرم نے انکشاف کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ آپ ہمارے دوست ہیں، آپ اپنے گھر میں بھی اتفاق کا مظاہرہ کریں۔تاکہ آپ کے گھر سے جو اختلافات کی خبریں سامنے آتی ہیں اس سے ہم بھی پریشان ہوتے ہیں۔

حبیب اکرم نے مزید کہا کہ جیسے ہی وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے واپس آئے تو ہم نے دیکھا کہ بہت سارے اختلافات رفع دفع ہو گئے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم نے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کیا۔اس دوران سعودی عرب پاکستا ن کو 3 ارب ڈالر امدادی رقم اور1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کے لیے بھی فراہم کرے گا۔سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دئے۔سعودی فنڈ برائے ترقی نے اسٹیٹ بینک میں رقم جمع کروائی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے زرمبادلہ ذخائر کے استحکام کے لیے پاکستان کی مدد کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی دے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔سعودی عرب کی جانے والی امداد سے متعلق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی ترقیاتی بینک 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دے گا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔ جبکہ وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ پاکستان کو موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرے گا، پاکستان کو سالانہ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ملےگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی امداد سے تجارت اور فاریکس اکاونٹس پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close