گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ لٹریسی کے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈپٹی ڈائریکٹر لٹریسی رانا سیف اللہ سمیت دیگرکی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ترقیاتی منصوبے کو غیر ترقیاتی منصوبے میں شامل کرنے کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا، گریڈ 1سے 19کے 200ملازمین کی نوکریاں خطرے میں ہیں، سیکرٹری لٹریسی نے بھی درخواستوںکو مستقل کرنے کی سفارش وزیراعلی کو بھجوائی۔سیکرٹری ریگولیشن نے سیکرٹری لٹریسی کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے نئی بھرتی کی سفارش کی۔ درخواستوںنے استدعا کی کہ عدالت سکروٹنی کمیٹی کو قانونی طریق کار کے مطابق ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close