این اے 133ضمنی الیکشن: تحریک انصاف کو پہلے ہی بڑا دھچکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) این اے 133 کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔این اے 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ میں جمشید اقبال چیمہ کو بطور امیدوار کھڑ ا کیا گیا تھا ، جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کے کاغذات پر اعتراض اٹھایا گیا تھا جس کی سماعت کےبعد ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ریٹرننگ افسر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورننگ امیدوار مسرت جاوید چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق حلقہ این اے 133 سے نہیں ہے ، لہذا کاغذات مسترد کئے جاتے ہیں ۔واضح رہے کہ دونوں میاں بیوی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا حلقہ این اے 133 کیلئے کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close