مشکوک ٹرانزیکشنز کیس، آصف علی زرداری کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ( پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں ٹرائل کورٹ کو 4 نومبر تک کارروائی سے روک دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاوق پر مشتمل بینچ نے آصف علی زرداری کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے بریت کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 4 نومبر تک آصف زرداری کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وکیل آصف علی زرداری کے مطابق نیب الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کر کے غلط حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close