فواد چوہدری اور شیخ رشید آمنے سامنے آ گئے،فواد چوہدری نے شیخ رشید کے مؤقف سے لاتعلقی ظاہر کر دی،ایسے 27 لوگ پکڑے گئے ہیں جنہوں نے ساڑھے تین کروڑ روپے کالعدم تنظیم کو دیئے ہیں۔۔۔۔

اسلام آباد (پی این آئی) اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان سےلاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے کہ ان کی اپروچ ہمیشہ یہی رہی ہے کہ حکومت کی رٹ پر سمجھوتا نہیں ہونا چاہئے، مجھے نہیں پتا شیخ رشید نے کیوں کہا کہ کالعدم تنظیم دہشتگرد تنظیم نہیں ہے، پولیس اہلکاروں کو شہید و زخمی کرنا، آئین و قانون کو پامال کرنا اور دارالخلافہ پر بزورطاقت قبضے کی کوشش کو دہشتگردی کے علاوہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےفواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا ہمیشہ ایک بیانیہ ہوتا ہے، کالعدم تنظیم نے لوگوں کے عقیدے کو اپنی سیاست کا مرکز بنالیا ہے، کالعدم تنظیم کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے ، کسی جماعت کو لوگوں کے عقیدے پر سرٹیفکیٹ بانٹنے کا حق نہیں ہے، یہ جس طرح احتجاج کررہے ہیں فتنہ پروری پھیلا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایسا فیصلہ نہ کیا جائے جس سے خون بہے، ادارے کمزور ہونے کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی شرارتیں بڑی ہوجاتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میںفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی سے معاہدے کرنا یا بات کرنے میں پرابلم نہیں ہے، ہم ٹی ٹی پی سے بھی بات کررہے ہیں ان سے بھی ماضی میں معاہدے رہے ہیں، کالعدم تنظیم کی اہم قیادت پہلے ہی گرفتار ہے، کالعدم تحریک کے سوشل میڈیا پر فعال 32لوگ گرفتار کیے گئے ہیں، ایسے 27لوگ شناخت کیے گئے ہیں جنہوں نے انہیں پچھلے چند دنوں میں ساڑھے تین کروڑ روپے دیئے ہیں، انہیں پاکستان سے باہر سے ملنے والی امداد کو بھی ٹریس کیا گیا ہے جو آئی ایس آئی اور آئی بی کا بڑا کام ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close