لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرائی ہے۔ویڈیو ایک سیاسی ریلی کی ہے جس میں ٹرک پر بنے اسٹیج سے ایک سیاسی جماعت کا کارکن قائدین کے حق میں نعرے لگواتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکن نعرے لگواتے ہوئے کہتا ہے کہ ’مولانا فضل الرحمان صاحب‘
جس پر اسٹیج سے نیچے موجود کارکن زندہ باد کا جواب دیتے ہیں۔پھر اگلی بار وہ ’مولانا فضل الرحمان صاحب‘ کی آواز لگاتا ہے جس پر فوری طور پر زندہ باد کا جواب آتا ہے تاہم نعرے کا اندازہ ہونے پر قہقہے لگنا شروع ہوجاتے ہیں۔اس ویڈیو کو مریم نواز نے اپنے ہی اکاؤنٹ سے ہنسنے کی ایموجیز کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
😂😂😂😂😂😂😂😂 pic.twitter.com/2YUqaVDwq8
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 29, 2021
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں