اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں،صورتحال واضح ہو جائیگی کی کیا ہونے والا ہے

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے والی کالعدم تنظیم کے مرکزی رہنما، اور حکومت سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے رکن مفتی عمیرالاظہری کا دعوی ہے کہ آج ہفتے کو اہم پیشرفت کا امکان ہے اور اس حوالے سے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔رات گئے سینئر صحافی ایوب ناصر کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ آج ہماری حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوئی رابطے نہیں ہوئے ۔

تا ہم انہوں نے کہا کہ بہتری کا امکان نظر آ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ آج ہفتے کےروزصورتحال کھل کر سامنے آجائے گی اور یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ ہمارے کس کس سے مذاکرات ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close