اسلام آباد پہنچتے ہی اپوزیشن کے اتحاد کیلئے کوششیں شروع کردوں گا،خورشید شاہ

سکھر( آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد جاتے ہی اپوزیشن کے اتحاد کیلئے کوششیں کرونگا کیونکہ اگر موجودہ حالات میں اپوزیشن نے اتحاد نہ کیا تو اس کا نقصان ملک وقوم کو ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنے لیے خود مسائل پیدا کررہی ہے کیونکہ اس حکومت نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جس کا خمیازہ وہ بھگت رہی ہے جو بھی پارلیمنٹ سے دور بھاگتاہے اس کا حشر یہی ہوتا ہیہمیں تو پتہ بھی نہیں کہ کالعدم۔تنظیم سے اس کا۔پہلے کیا معاہدہ ہوا تھا اور اب کس نکات پر۔

ان سے بات چیت کی جارہی۔ہے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے تین سال تک اس حکومت کو موقعہ دیا کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے اس وقت ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور ہم الیکشن میں جارہے۔ہیں تو اگر اس وقت بھی اپوزیشن کچھ نہیں کرتی تو پھر اپوزیشن اور حکومت میں کوئی فرق باقی نہیں رہیگا اور ہر جماعت اپنے طور پر اس وقت مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو خود کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ناقابل برداشت ہے جس کا وہ اعتراف بھی کررہی ہے مگر اس پر قابو پانا ان کے بس کی بات نہیں ہیتو پھر حکومت چلانا بھی ان کے بس کی بات نہیں رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ عمران خان کو صادق اور امین سمجھ کر لائے تھے ان کو اس کے معنی بھی پتہ ہونا چاہیے تھے کہ صادق وہ ہوتاہے جو سچ بولے اور سچائی کے ساتھ کھڑا رہے اور امین وہ جو امانت دار ہو مگر عمران خان نے تو قوم سے دھوکہ کیا ہے جھوٹ بولا ہے وعدہ کرکے نہ عوام کو روزگار دیا ہے اور نہ گھر دیا ہے الٹا لوگوں سے روزگار اور گھر تک چھین لیے ہیں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میرا تو عدالتوں سے مطالبہ ہیکہ وہ صادق اور امین کے لفظ پر ایکشن اٹھائے اور دیکھے کہ کون سی جماعت صادق اور امین رہی۔ہے ان کا یہ اقدام سیاسی جماعتوں کے لیے مثبت مسیج ہوگا ان کا کہنا تھا کہ وفاق ریاست کو سنبھالتاہے اور صوبے اس کا حصہ ہوتے ہیں فیصلے ریاست کرتی ہے اور اس پر عملدرآمد صوبے کرتے ہیں قیمتوں کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے موجودہ۔نظام میں بڑی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے گالم گلوچ سے مسائل حل نہیں ہونگے ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ ریاست کا تحفظ کس طرح کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت حق کی آواز اٹھانے والے ہر ادارے کو بند کردیتی ہے میڈیا پر قدغن لگانے کی مذمت کرتے ہیں اس وقت میڈیا ورکرز ہوں یا ڈاکٹرز ہر پیشے سے وابستہ لوگ احتجاج کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سندھ می تعلیمی بورڈز کا معاملہ ہواہے یہ اہم معاملہ ہے جس کے بارے میں تحقیقات کرنی چاہیئے کہ یہ کیوں ہوا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close