لاہور (آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکمران اپنی انا ختم کر کے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کریں اور خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں، حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو کیونکہ سارا مسئلہ ان کے ذمے لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان شہید ہو رہے ہیں، راستوں کی بندش سے لوگ ایمبولینسوں میں مر رہے ہیں وہ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں،
شہیدوں کی بیوائوں اور بچوں سے کوئی جا کر پوچھے کہ وہ کس حال میں ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جب دونوں اطراف سے اپنے ہی مسلمان مر رہے ہوں تو نقصان کس کا ہو رہا ہے، حکمران اس بات کو سمجھیں کہ حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی اور امن کے سوا کوئی چوائس نہیں اس ساری صورتحال میں نقصان صرف اپنے ملک کا ہو رہا ہے،
بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں، مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا، دشمن ملک سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو اپنے ملک کی عوام سے کیوں نہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں