بین الاقوامی برادری کوافغانیوں کو تنہا نہیں چھوڑنا ہوگا ، اسد قیصر

پشاور (آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان و افغانستان لازم وملزوم ہیں ہمارا کلچر ثقافت روایات ایک ہیں اور آپس میں ایک خاص رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں ہماری حکومت کی خواہش اور کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے آپس میں تعلقات مستحکم ہوں جبکہ امن کا بہترین دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے ،بین الاقوامی برادری کوافغانیوں کو تنہا نہیں چھوڑنا ہوگا کیونکہ خطے کا امن افغانستان کے امن کے ساتھ جڑا ہوا ہے اگر افغانستان کاامن دوبارہ خراب ہو تو پورا خطہ تباہ ہوگا،

کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کا دو سو ٹن ادویات اور خشک راشن سے بھرے ٹرک دینا حکومت پاکستان کے لیے باعث فخر و مسرت ہے ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چئیرمین KORT چوہدری اختر کی جانب سے افغانستان کے بھائیوں کے لئے دی جانے والی امداد کی تقسیم کے موقع پر کیاان کا کہنا تھا کل اسپیکر اسد قیصر نے غربت اور پس ماندگی میں مبتلا افغانستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنی حکومت کی جانب سے تعاون کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے ہمارا ایک کلچر ہے اور افغانستان کے ساتھ ہمارا کئی طرح سے ایک رشتہ ہے پاکستان و افغانستان لازم وملزوم ہیں

دونوں ممالک کے تعلقات آپس میں مستحکم ہونگے اور امن کا ایک نیا دور شروع ہونے جا رہے ہے افغان قوم جسطرح ایک مشکل دور سے گزری ہے ناقابل بیان ہے پاکستان کے عوام ، حکومت او پارلیمنٹ افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں بین الاقومای برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاخدانخواستہ اگر افغانستان کے امن دوبارہ خراب ہوا تو پورا خطہ تباہ ہوگا سو سے زائد ایم این ایز کا پاک افغانستان فرینڈز گروپ آف فرینڈز قومی اسمبلی کا گروپ ہے جو کہ افغانستان کے تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں

اسپکیر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہآج خوشی ہو رہی ہے کہ چئیرمین KORT چوہدری اختر صاحب ہمارے ساتھ یہاں موجود ہیں KORT کمپلیکس میرپور کے اندر یتیموں کی جسطرح کفالت کر رہے رہے ہیں لائق تحسین ہے اور ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ ہمارے قومی ہیروز ہیں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے اس موقع پر کہا ہے کہ یہ امداد نہ صرف ایک پڑوسی ملک کی حیثیت سے ہے بلکہ یہ ہمارے مسلمان بھائیوں کے لئے ہماری طرف سے بہترین جذبہ ہے ہمارا ایک تجربہ ہوچکا ہے کہ افغانستان کو ا1980 کی جنگ کے بعد جسطرح بے یارو مددگار چھوڑا گیا ویسے بین القوامی برادری سے اس پلیٹ فارم سے درخواست کر رہا ہوں افغانیوں کو تنہا مت چھوڑیں اور ان کی امداد کریں اور اللہ پاک سے دعا گو ہون کہ ہمیں بھی ایسا کرنے کی توفیق عطا فرمائے انہوں نے چئیرمین KORT چوہدری اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت آدمی ہیں جسے اللہ پاک نے اس کام کے لیے چنا ہے اس موقع پر پشاور میں افغانستان کے کونسل جنرل نجیب اللہ احمد زئی نے کہا ہے کہ چوہدری اختر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں اتنی بڑی امداد اپنے افغان بھائیوں کو بھیج رہے ہیں اس موقع پر چئیرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ KORT چوہدری محمد اختر نے امداد تقسیم پروگرام میں اپنے خیالات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ہمارے بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے اور افغانی بھائیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ نے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے دو سو ٹن ادویات اور خشک راشن سے بھرے ٹرک افغانستان بھیجنے کے لئے ہم نے آج یہ پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے امداد افغانستان بھیج رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس امید کے ساتھ ہم یہ سامان آج زمہ دران کے حوالے کرنے جا رہے ہیں کہ بہت جلد اس سے زیادہ سامان ہم ریلیف کے طور پر افغانستان بھیجیں گے انسانیت کی خدمت پر ہمارا کام جاری و ساری رہے گا اور اس موقع پر اسپیکر اسمبلی اسد قیصر اور تمام کورٹ ڈونر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جسطرح انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان ،پشاور میں افغانی نجیب اللہ احمد زئی ،چئیرمین کورٹ چوہدری اختر،پاک افغان کارپوریشن کے زمہ داران سمیت کورٹ کء ٹیم ساجد دلاور ، عبدالوہاب ، وقاص جاوید ، عثمان عباسی اور دیگر کے علاوہ میڈیا نمائندگان شریک تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض وقاص جاوید نے سرانجام دئیے قاری زبیر نے تلاوت کلام پک سے پروگرام کا آغاز کیاواضع رہے کہ افغانستان میں انسانی بحران میں گھرے ہوئے افغان باشندوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کے لیے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے پانچ کروڑ روپیسے زائد کی مالیت کا خشک راشن اور ادویات پشاور میں کونصل جنرل آف افغانستان نجیب اللہ احمد زئی کے حوالے ایک یادداشت پر دستخط کے بعد کیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں