ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، عوام کے روز مرہ معمولات میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے:عثمان بزدار

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا –

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آپریشن اورایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے اجلاس میں شرکت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کے روز مرہ معمولات میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close