جڑانوالہ (آن لائن)جڑانوالہ تھانہ بلوچنی میں 10خواتین نے درخواست گزارتے ہوئے مووقف اختیار کیا کہ ہم گھروں میں کام کاج کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہیں۔ اور احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد وصول کرتی ہیں۔ ملزمان کے نام یاسمین اور شگفتہ جو کہ 58 ر ب کی رہائشی ہیں جبکہ انکا ساتھی ملزم فیصل ہمارے پاس آئے اور کہا کہ ہم احساس پروگرام کے آدمی ہیں اور احساس پروگرام کے تحت جو آپ رقم وصول کرتی ہیں ہم اس میں اضافہ کروادیں گے ہمیں چودہ ہزار فی کس دے دیں تو ہم احساس پروگرام کے تحت آپ کی امداد بڑھادیتے ہیں۔
جس پر ہم انکے چکمے میں آگئیں اور اس مد میں ملزمان کو فی کس چودہ ہزار اکٹھا کرکے دے دیا جوکہ ٹوٹل رقم ایک لاکھ چالیس ہزار بنتی ہے۔ متاثرہ خواتین نے مذید بتایا کہ ملزمان فیصل۔ شگفتہ۔اور یاسمین۔ نے نہ ہی ہماری احساس کفالت پروگرام امداد میں اضافہ کروایا ہے اور نہ ہی ہماری رقم واپس کررہے ہیں اور نہ ہی یہ ملزمان احساس کفالت پروگرام کے ملازمین ہیں۔ متاثرہ خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایچ او بلوچنی ذوالقرنین مبینہ ملزمان سے ساز باز ہے جو کہ تھانہ میں ہماری ایف آئی آر تو دور کی بات درخواست تک نہیں وصول کررہا۔
اوپر سے ہمیں باشن دیتا ہے کہ آپ گھروں میں بیٹھ جاو ایویں تھانہ کچہریوں میں ذلیل نہ ہوں۔متاثرہ خواتین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان۔اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بُزدار سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ہماری لوٹی ہوئی رقم واپس کروائی جائے۔ اور تھانہ بلوچنی کی عوام کو کوئی فرض شناس ایس ایچ دیا جائ
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں