اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان (آج)ہفتہ کو قوم سے خطاب کریں گے اور کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات کے بعد پیداشدہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں خفیہ اداروں نے کالعدم تحریک لبیک کے بیرونی رابطوں پر مبنی رپورٹ پیش کی۔ڈی جی آئی ایس آئی نے بیرونی رابطوں پرسول،عسکری قیادت کو بریفنگ دی،
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سعد رضوی کر رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعظم نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو مارنے والوں سے بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی کوئی غیرقانونی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔سول اور عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھیں گے۔اجلاس میں حساس اداروں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں پولیس اہلکار زخمی اور متعدد شہیدہوئے۔اجلاس میں کالعدم تنظیم میں مسلح افرادکی موجودگی اور بیرون ملک رابطوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر بھی مشاورت کی گئی اور وزیراعظم نے کہا میں خود اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں