اسلام آباد(آئی این پی)جماعت اسلامی یوتھ نے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ ملتوی کرنیکا فیصلہ کر لیا،جماعت اسلامی نے31اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کیا تھا۔ بیروزگاری مارچ اسلام آبادڈی چوک میں ہونا تھا جس سے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نیڈی چوک میں خصوصی خطاب کرنا تھا،مارچ ملتوی کرنیکا فیصلہ موجودہ حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے،
یہ فیصلہ منصورہ میں سراج الحق کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں