خوفناک حادثہ، وفاقی وزیر زرتاج گل سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر زرتاج گل کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ زرتاج گل کی سرکاری گاڑی بھوربن پی سی ہوٹل میں کھڑی تھی۔ذرائع کے مطابق گاڑی کھڑی تھی کہ اس میں آگ بھڑک اٹھی۔خوشی قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زرتاج گل کی گاڑی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرر سامنے آئی ہے۔اس حوالے سے تاحال زرتاج گل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت گاڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تب زرتاج گل گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close