زوردار دھماکہ!متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات، رات گئے انتہائی تشویشناک خبرآگئی

کراچی(پی این آئی)شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب سی این جی گیس سٹیشن میں لیکج کی وجہ سے سلنڈر دھماکہ ،چار افراد جاں بحق اورپانچ زخمی ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق بورڈ آفس کے قریب پٹرول پمپ پر ہونے والے گیس سلنڈر دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سیکیورٹی اداروں کےاہلکار اور امدادی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔حادثے میں زخمی ہونے والےچار افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئے۔ڈی آئی جی ایسٹ پولیس ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے،بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہےاور تحقیقات جاری ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close