عامر لیاقت حسین کا وزیراعظم سے کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی)ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہےکہ ’’وزیر اعظم سے ملتمس ہوں کہ کابینہ تحلیل کردیں آپ اکیلے ہی سب کچھ سنبھال سکتے ہیں۔انہوں نے عمران خان سے کہا ہے کہ آپ ایک دور اندیش اور درست فیصلوں کے داعی ہیں ورنہ یہ بگڑے دل شہزادے آپ کو سب کی تنقید کا مرکز بنا دیں گے ،جو آپ چاہتے ہیں کچھ نووارد سمجھنے سے قاصر ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close