ایک بار میں خانہ کعبہ میں عبادت میں مصروف تھا کہ انتظامیہ نے باہر سے دروازہ بند کر دیا، پھر کیا ہوا؟ شیخ رشید نے زندگی کا ناقابل ِ فراموش واقعہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک بار خانہ کعبہ کے اندر عبادت کے دوران انتظامیہ کے لوگ انہیں بھول گئے اور باہر سے دروازہ بند کردیا جس کے باعث وہ شام تک اندر ہی رہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ دنیا کے ان چھ خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز ادا کی۔

وہ ان سیڑھیوں سے گزرے جو حضورﷺ کے زمانے کی ہیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ ایران عراق جنگ کے دوران وہ گلف وار کے انچارج تھے۔ ایک بار وہ خانہ کعبہ میں عبادت کر رہے تھے کہ اسی دوران انتظامیہ انہیں کعبہ کے اندر ہی بھول گئی اور باہر سے دروازہ بند کردیا گیا جس کے باعث وہ مغرب کے وقت تک اندر ہی رہے اور عبادت کرتے رہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں