نیب کو محکمہ خزانہ سندھ میگا کرپشن کیس میں اہم شواہد مل گئے

کراچی (آئی ین پی) قومی احتساب بیورو (نیب )کو محکمہ خزانہ سندھ میگا کرپشن کیس میں اہم شواہد مل گئے ، ملزم اعجازداوئچ اور فیملی اکائونٹ میں 2ارب روپے پنشن کے منتقل کئے گئے،جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ میگا کرپشن کیس میں نیب کو اہم شواہد مل گئے، دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جعلی پنشن کیس کے ملزم اعجازداوئچ سے ساڑھے 7کروڑ لیے گئے،

گرفتارنیب کے سابق کنسلٹنٹ منور گوپانگ نے رقم لی،منورگوپانگ نے رقم ایس وی پی نیشنل بینک عبداللطیف کے ذریعے لی، نیب کراچی نے عبداللطیف کوبھی گرفتارکرلیا، اعجازداوئچ ، فیملی اکائونٹ میں 2ارب روپے پنشن کے منتقل کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close