جہانگیر ترین کا شاکر شجاع آباد کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے، 50 ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان

ملتان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ہمارا خیال نہیں کیا جبکہ جنوبی پنجاب کا مستقل حل صرف سرائیکی صوبہ ہے، جمعرات کو ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو مل کر سرائیکی صوبے کے لیے کام کرنا چاہیے تاہم حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، جنوبی پنجاب کا مستقل حل سرائیکی صوبہ ہے،

سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کے علاج کے لیے جو ہوسکا وہ کروں گا،جہانگیر ترین سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کے لیے نشتر اسپتال ملتان پہنچے تھے جہاں انہوں نے شاکر شجاع آبادی کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج کے لیے 5لاکھ روپے کا چیک بھی دیا،جہانگیر ترین نے سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کو 50ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close