شعیب اختر سے بدتمیزی، سرکاری ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز کو آف ائیر کردیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)انکوائری کمیٹی نے سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو فوری طور پر آن ائیر کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انہیں آف ائیر کردیا گیا ہے۔سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے کے معاملے پر سرکاری ٹی وی کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی وژن (ایم ڈی پی ٹی وی)اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے فوری طور پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کی جبکہ انکوائری کمیٹی نے شعیب اختر کو بھی بیان کیلئے بلا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی نے اجلاس کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی جگہ متبادل اینکر پرسن لانے سے معذرت کرلی اور کہا کہ پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close