شہید اہلکاروں کے مجرموں کی حوالگی تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، فوادچوہدری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کی طرف سے شہید کیے گئے پولیس اہلکاروں کے مجرموں کی حوالگی تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، بدقسمتی ہے کہ half baked intellechawls ایک کالعدم تنظیم کی دہشت گردی کو سیاسی معاملہ جانتے ہیں۔

جمعرات کووفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ واضع کر چکے ہیں جب تک کالعدم تنظیم کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اور پولیس کو شہید کرنیوالے مجرموں کو اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ محبِ وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں، اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کیخلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا احتجاج اور کالعدم تنظیم کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے، ماضی میں پیشکش پارٹی، نون لیگ اورپی ٹی آئی نے سیاسی تحریکیں چلائیں،یہ تحریکیں مسلح نہیں تھیں، بدقسمتی ہے کہ baked intellechawalshalf ایک کالعدم تنظیم کی دہشت گردی کو سیاسی معاملہ جانتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close