کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ، بارات پھنس گئی توبھائی دولہےکو اٹھا کر پیدل ہی چل دیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

جہلم (پی این آئی)جہلم میں کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کی وجہ سے جی ٹی روڈ مکمل بند کر دیا گیا ہے ۔ نیا پل بند ہونے کی وجہ سے ایک بارات بھی پھنس گئی۔دولہا کے بھائی نے دولہا کو احتجاجاً کندھے پر اٹھا لیا اور بارات پیدل لے کر روانہ ہو گیا۔کالعدم تنظیم کے احتجاج کی وجہ سے جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث نہ گاڑی کی سہولت ہے اور نہ ہی لوکل ٹرانسپورٹ چل رہی ہے۔

اُدھر گوجرانوالہ میں راستوں کی بندش کے باعث شہر میں کھانے پینے کی اشیاء، سبزیوں اور پھلوں کی قلت پیدا ہو گئی۔سندھ اور دوسرے دور دراز علاقوں سے آنے والی گاڑیاں گوجرانوالہ کی سبزی منڈی نہیں پہنچ پا رہیں۔سبزیوں اور پھلوں کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھ گئیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق متبادل راستوں سے سبزی منڈی میں سپلائی بہتر بنانے اور ڈیلرز سے رابطے میں ہیں۔گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں آنے والی گاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close