کالعدم جماعت سے مذاکرات ایک ہی شرط پر ہوں گے کہ۔۔۔۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ واضح کر چکے ہیں جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اور پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مجرموں کو اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا، کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں، اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پاکستان تحریک انصاف نےسیاسی تحریکیں چلائی ہیں، یہ تحریکیں مسلح نہیں تھیں، بدقسمتی ہے کہ ہاف بیکڈ انٹیلکچوئلز ایک کالعدم جماعت کی دہشت گردی کو سیاسی معاملہ جانتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close