وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کی گرفتاری کا حکم جاری

لاہور(پی این آئی)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔جمعرات کو لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے نجی کمپنی کی جانب سے دائر دعوے پر سماعت کی۔نجی کمپنی نے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کر رکھا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔عدالت نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت سمن وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شہباز گل کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ شہباز گل تیس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close