خود گرائیں گے یا ہم گرائیں؟ سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کے وکیل سے جواب طلب کرلیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس گرانے سے متعلق وکیل سے جواب طلب کرلیا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ عمارت غیر قانونی ہے، دستاویزات میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ کل تک کلائنٹ سے پوچھ کر بتائیں خود گرائیں گے یا ہم حکم دیں ، یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے اگر نہیں رکا تو کبھی نہیں رکے گا ۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ابھی پوری بلڈنگ بنی بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے رضا ربانی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اسٹرکچر ہے ڈیٹونیٹر سے گرانے کا حکم دیں گے ہم۔ واضح رہے کہ سماعت جمعہ کو دوبارہ ہو گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close