کراچی میں اب گلی محلوں میں قائم تجاوزات گرائی جائیں گی،سپریم کورٹ

کراچی(آئی ا ین پی ) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شہر قائد میں اب گلی، محلوں میں قائم تجاوزات گرائی جائیں گی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹر زگلی، محلوں، فٹ پاتھ اور سٹرکوں سے تجاوزات ختم کریں۔ عدالت نے کراچی کے تمام ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گلی، محلوں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضے سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ بتایا جائے ہر حدود میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close