کالعدم تنظیم کا دھرنا، مری روڈ دونوں اطراف سے بلاک کر دی گئی، میٹرو سروس اور کاروباری مراکز بند

راولپنڈی (پی این آئی) کالعدم تنظیم کی طرف سے فیض آباد فلائی اوور پر دھرنے کے لیے لاہور سے روانگی کے بعد راولپنڈی میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی، مری روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سکستھ روڈ، چاندنی چوک، لیاقت باغ، رحمان اباد، چوک اور کمیٹی چوک پر مزید کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں شہریوں کی امدورفت کے لیے اب کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے،

میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے۔ علاوہ ازیں راولپنڈی مری روڈ کے اطراف کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔ مختلف علاقوں میں رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close