اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،براہِ راست سبسڈی سے معاشی طور پر کمزور طبقے کو مدد ملے گی،عالمی سطح پر اشیائے ِ ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،حکومت اشیاِ ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا نے کی کوشش کر رہی ہے،بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے اثر کو مقامی سطح پر منتقل ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈی آن کموڈٹیز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں مشیرخزانہ شوکت فیاض ترین، معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور منیر احمد خان نے شرکت کی۔وزیرِ اعظم کو اجلاس میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام پر پیش رفت اور حتمی شکل سے آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے اس کی تکمیل کو جلد یقینی بنانے اور عوام میں اس کے بارے آگاہی بڑھانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،براہِ راست سبسڈی سے معاشی طور پر کمزور طبقے کو مدد ملے گی،عالمی سطح پر اشیاِ ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اشیاِ ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا نے کی کوشش کر رہی ہے،بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے اثر کو مقامی سطح پر منتقل ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں