اسلام آباد(پی این آئی)یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری کے باعث یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب اوگرا ذرائع نے بتایا کہ یکم نومبر سے پیٹرول 8 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 9 روپے اور مٹی کا تیل 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔واضح رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں