پی ٹی وی نے قومی کرکٹ سٹار شعیب اختر ، ڈاکٹر نعمان نیاز معاملہ کی تحقیقات حکم دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکاری چینل ’پی ٹی وی ‘نے قومی کرکٹ سٹار شعیب اختر ، ڈاکٹر نعمان نیاز معاملے کی تحقیقات حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ نے پی ٹی وی سپورٹس پر اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ پی ٹی وی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا پہلا اجلاس آج ہے۔ انکوائری کمیٹی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے مابین پیدا ہونے والی صورتحال پر

تحقیقات کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سرکاری ٹی وی شو کے اینکر کی جانب سے بدتمیزی ،سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے لائیو شو میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی پی ٹی وی سپورٹس پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں بحیثیت ایکسپرٹ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمد اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔ان تمام سٹار زکی موجودگی میں شعیب اختر نے حارث رئوف کا ذکر کرتے ہوئے

لاہور قلندرز کیتعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے ۔پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کی بات کو گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا جبکہ بعد میں ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر کو لائیو ٹی وی شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔ تلخی پر شو کے دوران بریک لیا گیا ،بریک کے بعد شعیب اختر شو پر آئے اور لائیو شوکے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرکے شو سے اٹھ کر چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں