اسلام آباد میں داخلی راستےپھر بند، مذہبی تنظیم کے دھرنے کا خطرہ، فیض آباد انٹرچینج پر دوبارہ کنٹینر لگا دیئے گئے، عوام کی جان عذاب میں

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد انتظامیہ نے مذہبی تنظیم کی جانب سےممکنہ طو پر مریدکے سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کے پیش نظر اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ہٹائے گئے کنٹینرز دوبارہ لگا دیے گئے ہیں۔ گذشتہ رات گئے مری روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہونے کا راستہ بند کر دیا گیا اور اس کے علاوہ دیگر راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز مذ ہبی تنظیم کے نمائندے نے کہا تھا کہ ’حکومت نے فرانسیسی سفیر کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا وعدہ کیا تھا اور اگر رات 12 بجے تک مطالبہ پورا نہیں ہوتا تو ہم بدھ کی صبح اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کر دیں گے اور پھر جو بھی ہو گا اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو نکالنے میں مسئلے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذہبی تنظیم کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں سوائے فرانس کے سفارت خانے کی بندش اور سفیر کو نکالنے کے، آج رات ان سے پھر بات کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے فرانسیسی سفیر کو نکالنے کے مطالبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک جوہری طاقت ہے اور ہمارے اوپر پابندیاں لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔شیخ رشید کے مطابق فرانس اس وقت یورپ کو لیڈ کر رہا ہے اور سارے یورپی ممالک اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں