سعودی عرب سے جس خوشخبری کا انتظار تھا بالآخر وہ آگئی، وزیراعظم عمران خان کا ’مشِن سعودی عرب ‘کامیاب، پوری قوم جھوم اٹھی

ریاض(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے سینٹرل بینک میں تین ارب ڈالر رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سعودی حکومت رواں سال ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کا ریفائن تیل بھی پاکستان کو فراہم کرے گا۔

اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی توقع سے بڑھ کر مدد کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا ” اللہ تعالی کا فضل و کرم پاکستان کے ساتھ ہے،اب معیشت کے لئے شاندار خبر ، سعودی عرب نے فوری طور پر پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں دو سے تین ارب ڈالر کا ڈپازٹ جمع کروانے کا، ہر ماہ 15 کروڑ ڈالر ادھار کی پیٹرول مصنوعات پاکستان کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، اب IMF معاہدہ آسان ہوجائے گا۔”ایک اور ٹویٹ میں اینکر پرسن نے کہا “سعودی عرب سےشاندار اعلان جلد متوقع ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین نے مجھے بتایا حالیہ دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان نے انتہائی گرم جوشی سے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی توقعات سے بھی زیادہ پاکستان کی معاشی مدد کے فوری احکامات جاری کردیے۔

“خیال رہے کہ ایک ہی دن میں پاکستان کیلئے یہ دوسری بڑی خبر ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 134 رنز بنائے تاہم گرین شرٹس نے آٹھ گیندیں پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو چار کیوی کھلاڑیوں کا شکار کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close