جامع مذاکرات کیلئے پاکستان تیار ہے، کیا بھارت بھی تیار ہے؟ اسد عمر

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جامع مذاکرات سے مستقبل میں امن اور خوش حالی حاصل ہوسکتی ہے، جس کیلئے پاکستان تیار ہے،کیا بھارت بھی تیار ہے؟منگل کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں اور اب کرکٹ کے میدان میں بھی بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالفت کا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے،اسد عمر نے مزید کہا کہ بالا کوٹ تنازع میں پاکستان نے بھارت پر غلبہ حاصل کیا، پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات ہونے چاہئیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں ممالک کی مشترکہ جغرافیائی قربت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، جامع مذاکرات سے مستقبل میں امن اور خوش حالی حاصل ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close